شریف برادران کی اتفاق فاﺅنڈری ریفرنس میں بریت کےخلاف سپریم کورٹ میں درخواست دائر

شریف برادران کی اتفاق فاﺅنڈری ریفرنس میں بریت کےخلاف سپریم کورٹ میں درخواست ...
شریف برادران کی اتفاق فاﺅنڈری ریفرنس میں بریت کےخلاف سپریم کورٹ میں درخواست دائر

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی (ویب ڈیسک) محمود اختر نقوی نے وزیراعظم نواز شریف، وزیراعلیٰ شہباز شریف سمیت دیگر کی اتفاق فاﺅنڈری ریفرنس میں بریت کے خلاف سپریم کورٹ میں آئینی درخواست دائر کردی ہے۔ دائر کردہ درخواست میں محمود اختر نقوی نے سیکرٹری قانون، چیئرمین نیب، وزیراعظم میاں نواز شریف، وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف، عباس شریف، کلوثم نواز، ڈائریکٹر اتفاق فاﺅنڈری مختیار حسن، کمال قریشی، گورنر سٹیٹ بینک، چیف الیکشن کمشنر سمیت دیگر کو فریق بناتے ہوئے موقف اختیار کیا کہ 28 مئی 2015ءکو نیب راولپنڈی کی عدالت نے شریف برادران سمیت دیگر کو اتفاق فاﺅنڈری کیس میں بری کردیا ہے۔ جو کہ نیب کی ساز باز کے نتیجے میں کیا گیا ہے۔ شریف برادران نے ڈیفالٹر ہونے کے باوجود الیکشن کمیشن میں جھوٹے حلف نامے داخل کرائے کہ وہ ڈیفالٹر نہیں ہیں اور اس بنیاد پر 2013ءکے انتخابات میں حصہ لیا۔ قانون کے تحت ڈیفالٹر افراد الیکشن میں حصہ نہیں لے سکتے جبکہ شریف برادران نے نیشنل بینک سے بھی ساز باز کی۔ لہٰذا شریف برادران کو نااہل قرار دیا جائے۔

مزید :

کراچی -