ریحام نے کسی بھی ادارے سے ڈگری حاصل نہیں کی، سابق شوہر

ریحام نے کسی بھی ادارے سے ڈگری حاصل نہیں کی، سابق شوہر
ریحام نے کسی بھی ادارے سے ڈگری حاصل نہیں کی، سابق شوہر

  

اسلام آباد (آئی این پی) تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی اہلیہ ریحام خان کے سابق شوہر ڈاکٹر اعجاز الرحمن نے کہا ہے کہ ریحام خان اپنی تعلیم کے حوالے سے جھوٹ بول رہی ہیں، انہوں نے مجھ پر بھی تشدد کے حوالے سے بے بنیاد الزام لگایا تھا۔ریحام کی ڈگری کے حوالے سے برطانوی اخبار ڈیلی میل اور اس پر ریحام خان کے رد عمل کے حوالے سے ڈاکٹر اعجاز الرحمن نے کہا کہ ریحام نے مجھ سے شادی سے پہلے یا اس کے بعد کبھی نارتھ لنزے کالج سے تعلیم نہیں پائی۔ ان کا کہنا تھا کہ میری معلومات کے مطابق ریحام نے کسی بھی ادارے سے ڈگری حاصل نہیں کی۔

مزید :

اسلام آباد -