سانحہ صفوراکے ملزمان 27جولائی تک جوڈیشل ریمانڈ پر جیل منتقل

سانحہ صفوراکے ملزمان 27جولائی تک جوڈیشل ریمانڈ پر جیل منتقل
سانحہ صفوراکے ملزمان 27جولائی تک جوڈیشل ریمانڈ پر جیل منتقل

  

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک)انسداد دہشتگردی عدالت نے سانحہ صفوراکے ملزمان کو 27جولائی تک جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا ۔تفصیلات کے مطابق ملزمان کو سخت سکیورٹی میں انسداد دہشتگردی کی خصوصی عدالت میں پیش کیا گیا ۔پولیس نے اس موقع پر عدالت سے استدعا کی کہ ملزمان کو 7 گواہوں نے شناخت کرلیا ہے تاہم مزید تفتیش کے لئے ان کے ریمانڈ میں توسیع دی جائے۔عدالت نے سانحہ صفورا کے ملزمان طاہر حسین ، سعد عزیز اور اسد الرحمان کودیگر تین مقدمات میں بھی جوڈیشل ریمانڈ میں10روزہ توسیع کرتے ہوئے 27جولائی تک جیل بھیج دیا ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز 2 گواہوں نے ان تینوں ملزمان کو شناخت کرلیا تھا جب کہ مجموعی طور پر 7 گواہ ان کو شناخت کرچکے ہیں جن میں 5 خواتین اور 2 مرد شامل ہیں۔

مزید :

کراچی -