برطانوی باکسرعامرخان کوڈاکٹریٹ کی اعزازی ڈگری مل گئی
لندن(ویب ڈیسک) برطانوی باکسر عامرخان کو ڈاکٹریٹ کی اعزازی ڈگری مل گئی۔ گزشتہ روز ایک تقریب کے دوران سابق ورلڈچیمپئن کو اسپورٹس اور چیریٹی کی خدمات پر بولٹن یونیورسٹی نے ڈگری عطاءکی۔ اس موقع پر عامر خان کا کہنا تھا کہ مجھے ڈگری کی ضرورت تو تھی مگراس وقت بہت خوشی محسوس ہورہی ہے کہ میرے نام کے آگے بھی ڈاکٹرلکھا جائے گا اوریہ میرے لئے بڑے اعزاز کی بات ہے۔