ایان علی نے اپنے زیراستعمال چیزیں خواتین قیدیوں میں تقسیم کردیں

ایان علی نے اپنے زیراستعمال چیزیں خواتین قیدیوں میں تقسیم کردیں
ایان علی نے اپنے زیراستعمال چیزیں خواتین قیدیوں میں تقسیم کردیں

  

راولپنڈی (مانیٹرنگ ڈیسک) کرنسی سمگلنگ کیس میں پکڑی جانیوالی ماڈل ایان علی نے ہائیکورٹ سے ضمانت منظور ہونے کیساتھ ہی آزادی کیلئے تیاریاں شروع کردی ہیں اور اپنی زیراستعمال بیشترچیزیں خواتین قیدیوں میں تقسیم کرکے سخاوت کی مثال قائم کردی یا یہ بھی کہاجاسکتاہے کہ خواتین قیدیوں کیلئے اپنی نشانیاں چھوڑگئی ہیں ۔

نجی ٹی وی چینل ’ایکسپریس نیوز‘ کے مطابق ایان علی نے پیسے ، کپڑے ، اشیائے خورونوش خواتین قیدیوں میں تقسیم کردی ، عید سے قبل ہی رہائی کی امید لیے قیدیوں کو عیدی بھی دی لیکن پاکستانی کرنسی میں۔ اُنہوں نے کپڑے ،جوتے ،ہینڈبیگ اوربیڈشیٹس مشقتی خواتین کے حوالے کردیں تاہم میک اپ کا سامان اور پرفیوم لینے کے لیے خواتین جیل اہلکارکوشاں ہیں اور تاحال کسی کو کامیابی نہیں ہوسکی۔

مزید :

تفریح -