ریل بازار میں ٹرانسفارمر گرنے سے 5 دکانیں جل کر راکھ ہو گئیں‘کروڑوں کا سامان جل گیا

ریل بازار میں ٹرانسفارمر گرنے سے 5 دکانیں جل کر راکھ ہو گئیں‘کروڑوں کا سامان ...
ریل بازار میں ٹرانسفارمر گرنے سے 5 دکانیں جل کر راکھ ہو گئیں‘کروڑوں کا سامان جل گیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

چنیوٹ (نمائندہ خصوصی) بوسیدہ کھمبوں پر پڑا ٹرانسفامر گرنے سے ریل بازار میں آگ لگ گئی پانچ دوکانیں مکمل طور پر جل کر خاکستر ہوگئیںآگ سے ملحقہ مکان بھی متاثرہوا۔تفصیلات کے مطابق ریل بازارنزد منڈی باوالعل میں بوسیدہ اوردو کمزور کھمبوںکے درمیان پڑا ٹرانسفامر اچانک گر گیا اور دھماکے کے ساتھ پھٹ گیا جس کے باعث ٹرانسفامر سے مکمل تیل نکل کر روڈ پر پھیل گیا اور آگ لگ گئی آگ اتنی شدید تھی کہ پانچ دوکانوں کو اپنی لپیٹ میں لے لیا آگ نے وہاںموجود کپڑوں پلاسٹک کے برتنوں ، پنسار سٹور اور پینٹ کی دوکان کومکمل طور پر خاکستر کردیا آگ نے ساتھ ملحقہ گھروں میں کو بھی لپیٹ میں لیا جس سے کروڑوں روپے کا سامان جل کر خاک ہوگیا جس میں میاں خدا بخش پنسا ر سٹو ر کا 15لاکھ روپے کا سامان، تنویر قاسم دواخانہ ڈبل منزل 50لاکھ روپے کا سامان ، رفیع کلاتھ ہاﺅس کا10لاکھ روپے کا سامان، شیخ عثمان کلاتھ ہاﺅس کا 5لاکھ روپے کا سامان اور شہباز گارمنٹس اور شیخ عادل کا ہزاروں روپے مالیت کا سامان جل کر خاکستر ہوگیا فائر برگیڈ کی گاڑی موقع پر پہنچی تو اس میں پانی نہ تھا جس کے باعث لوگوں نے اس پر پتھراﺅ شروع کردیا ریسکیو 1122کی چار گاڑیوں نے مسلسل تین گھنٹے کی کوشش کے بعد آگ پر قابو پالیا۔

مزید :

چنیوٹ -