پاکستان پر مزید سفری پابندیاں لگنے کا خطرہ منڈلانے لگا

پاکستان پر مزید سفری پابندیاں لگنے کا خطرہ منڈلانے لگا
پاکستان پر مزید سفری پابندیاں لگنے کا خطرہ منڈلانے لگا

  

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) پولیو وائر س کے پھیلاﺅ کی وجہ سے پاکستان پر مزید سفری پابندیاں لگنے کا خدشہ ہے جبکہ اس ضمن میں یونیسف نے پاکستان کو ڈیڈلائن دیدی ہے ۔

انسداد پولیو کے لیے یونیسف کے سربراہ ڈاکٹر محمد جوہر نے کہاہے کہ آئندہ سال مئی تک ملک میں پولیو کا خاتمہ نہ ہواتو پاکستان پر مزید سفری پابندیاں لگ سکتی ہیں ۔ یادرہے کہ پاکستان سے سفر کرنیوالوں کیلئے پولیو ویکسینیشن سرٹیفکیٹ ساتھ رکھنے کی شرط پہلے ہی عائد ہے اور مزید پابندیوں کا خدشہ ظاہر کیاجارہاہے ۔

یادرہے کہ پاکستان پر یہ الزام بھی عائد کیاجاتاہے کہ پاکستان سے کم ازکم تین اقسام کے وائرس پڑوسی ملک افغانستان منتقل ہوئے ہیں جس کی وجہ سے عالمی اداروں نے پولیو کی حوالے سے پاکستان کورسکی ممالک کی فہرست میں شامل کررکھاہے ۔

مزید :

لاہور -