بھارت کا ایک اور جاسوس طیارہ گر کر تباہ

بھارت کا ایک اور جاسوس طیارہ گر کر تباہ
بھارت کا ایک اور جاسوس طیارہ گر کر تباہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

نئی دہلی (مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان کی طرف سے مارگرائے جانے کے بعد بھارتی فضائیہ کا ایک اور ڈرون طیارہ گر کر تباہ ہوگیاہے ۔
بھارتی اخبار ’ہندوستان ٹائمز‘ کے مطابق ڈرون طیارہ ریاست راجھستان میں ضلع جیسل میرمیں ایئرپورٹ کے قریب کھلے میدان میں گرا۔ مقامی پولیس کے مطابق یہ حادثہ جمعرات کی دوپہر ایک بجے پیش آیا، اس حادثے میں زمین پر کسی مالی یا جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی ۔
رپورٹ کے مطابق طیارہ گرنے کی آواز سن کر مقامی لوگوں نے پولیس کو اطلاع کی جس پر پولیس کی ایک ٹیم موقع پر بھیج دی گئی ، بھارتی فضائیہ کے حکام بھی ڈرون کی تباہی کی چھان بین کے لیے موقع پر پہنچ گئے تاہم مزید تفصیلات معلوم نہیں ہوسکیں ۔
یادرہے کہ گذشتہ روز پاکستانی علاقے میں گھسنے والے ایک ڈرون طیارے کو پاک فوج نے بھی مارگرایاتھا اورمسلسل دوسرے دن بھارت کو اپنے دوسرے ڈرون طیارے کی بھی تباہی دیکھنا پڑی ۔