آئی سی سی کی نئی ون ڈے رینکنگ جاری ،پاکستان سری لنکا سے شکست کے بعد آٹھویں سے نویں پوزیشن پر آگیا

آئی سی سی کی نئی ون ڈے رینکنگ جاری ،پاکستان سری لنکا سے شکست کے بعد آٹھویں سے ...
آئی سی سی کی نئی ون ڈے رینکنگ جاری ،پاکستان سری لنکا سے شکست کے بعد آٹھویں سے نویں پوزیشن پر آگیا

  

دبئی (مانیٹرنگ ڈیسک)انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے نئی ون ڈے رینکنگ جاری کر دی ہے جس کے مطابق پاکستا ن سری لنکاسے دوسرے ون ڈے میں شکست کے بعد آٹھویں پوزیشن سے نویں پر آگیاہے جبکہ محمد حفیظ ایک درجہ بہتری کے ساتھ آل رواﺅنڈرز میں چوتھے نمبر پر آ گئے ہیں ۔

آئی سی سی کی جاری کر دہ رینکنگ کے مطابق جنوبی افریقہ کیخلاف بنگلہ دیش کامیابی کے بعد 96پوائنٹس کے ساتھ ساتویں پوزیشن پر براجمان ہے۔نئی رینکنگ کے مطابق پہلے دس بلے بازوں میں پاکستان کا کوئی بلے باز شامل نہیں جبکہ پہلے نمبر پر اے بی ڈویلییئر ز ،دوسرے پر سنگاکارااور تیسرے نمبر پر ہاشم آملہ ہیں ۔بہترین دس ون ڈے باولرز میں آٹھویں پوزیشن پر سعید اجمل براجمان ہیں ان کے علاوہ ٹاپ ٹین باولرز میں کوئی پاکستانی باولر شامل نہیں ہے ۔

واضح رہے کہ پاکستان کو سری لنکا کو ون ڈے سریزی میں شکست دینی ہو گی اگر پاکستان سری لنکا کو شکست دینے میں کامیاب نہیں ہو تا تو پاکستان چیمپینئرز ٹرافی میں حصہ نہیں لے سکے گا کیونکہ پاکستان آئی سی سی کی رینکنگ کے مطابق نویں پوزیشن پر ہے جبکہ چیمپینز ٹرافی میں آئی سی سی کی رینکنگ کے مطابق پہلی آٹھ ٹیمیں حصہ لیتی ہیں ۔

مزید :

کھیل -اہم خبریں -