آصف علی زرداری نے پیپلزپارٹی کا مشاورتی اجلاس آج رات دبئی میں طلب کر لیا

آصف علی زرداری نے پیپلزپارٹی کا مشاورتی اجلاس آج رات دبئی میں طلب کر لیا
آصف علی زرداری نے پیپلزپارٹی کا مشاورتی اجلاس آج رات دبئی میں طلب کر لیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی ، دبئی (مانیٹرنگ ڈیسک)پیپلزپارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری نے پارٹی کا مشاورتی اجلاس آج رات دبئی میں طلب کر لیا ۔تفصیلات کے مطابق اجلاس میں شرکت کے لئے وزیر اعلی سندھ قائم علی شاہ ،سابق وفاقی وزیر داخلہ رحمان ملک ،شرجیل میمن ، مراد علی شاہ اور دیگر پارٹی رہنماﺅں کو طلب کر لیا گیا ہے ۔ ذرائع کے مطابق اجلاس میں خصوصی شرکت کے لئے وزیر اعلی سندھ قائم علی شاہ کچھ دیر میں دبئی کے لئے روانہ ہونگے۔ پیپلزپارٹی کے اس مشاورتی اجلاس میں سندھ کی تازہ ترین صورتحال سمیت اہم امور پر غور ہو گاجبکہ اس موقع پر بلاول بھٹو زرداری عسکری قیادت سے ہونیوالی ملاقات پر بھی غور کرینگے۔

مزید :

کراچی -