22جولائی کو ویڈیو جاری کروں گا کہ کس طرح بلیک میل کیا جارہاہے :ملک ریاض

22جولائی کو ویڈیو جاری کروں گا کہ کس طرح بلیک میل کیا جارہاہے :ملک ریاض
22جولائی کو ویڈیو جاری کروں گا کہ کس طرح بلیک میل کیا جارہاہے :ملک ریاض

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک)بحریہ ٹاﺅن کے چیئرمین ملک ریاض نے کہاہے کہ وہ 22جولائی کو بلیک میلرز کی ویڈیو جاری کریں گے جس میں وہ بھانڈا پھوڑیں گے کہ بلیک میلرز انہیں کس طرح بلیک میل کرتے ہیں ۔
تفصیلات کے مطابق ملک ریاض کا کہناتھا کہ انہیں 6،5سال سے تین افراد بلیک میل کر رہےہیں اور بلیک میلنگ کے ذریعے ہمیں سرمایہ کاری سے روکا جارہاہے ۔انہوں نے کہا کہ وہ ویڈیو جاری کریں گے جس کے باعث کون چور ہے اور کون کرپشن کررہاہے اس کافیصلہ عدالتیں اور میڈیا ادارے خود کریں,انہیں پانچ سے چھ سال سے مسلسل بلیک میل کیا جارہاہے لیکن اب ملک سے کرپشن ختم ہو نی چاہیے ۔ملک ریاض کا کہناتھاکہ بحریہ ٹاﺅن مفت ڈیم بنا کر دے رہاہے لیکن انہیں سرماری کاری کرنے پر بلیک میل کیا جارہاہے اور وہ 22جولائی کو میڈیا پر ویڈیوجاری کریں گے جس میں بتائیں گے انہیں کس طرح بلیک میل کیا جاتاہے ۔