نوازشریف کی نواسی کا نکاح صنعت کار منیر کے بیٹے راحیل منیر سے پڑھا دیا گیا

نوازشریف کی نواسی کا نکاح صنعت کار منیر کے بیٹے راحیل منیر سے پڑھا دیا گیا
نوازشریف کی نواسی کا نکاح صنعت کار منیر کے بیٹے راحیل منیر سے پڑھا دیا گیا

  

مدینہ (مانیٹرنگ ڈیسک)وزیراعظم نوازشریف کی نواسی اور مریم نواز کی بیٹی ماہ نور صفدر کا نکاح صنعت کار چوہدری منیر کے صاحبزادے راحیل منیر کے ساتھ نکاح ہو گیا ہے۔نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق نکاح کی تقریب میں وزیراعظم نوازشریف سمیت دونوں خاندانوں کے قریبی رشتہ داروں نے شرکت کی اور نکاح کی رسم مسجد نبوی میں ادا کی گئی۔ماہ نور صفدر سے راحیل منیر کے نکاح کی رسم انتہائی سادگی سے ادا کی گئی ہے اور تقریب میں قریبی رشتہ داروں کے علاوہ کسی کو  شرکت کی دعوت نہیں دی گئی ۔

واضح رہے کہ وزیراعظم نوازشریف اہل خانہ سمیت ایک ہفتہ قبل سعودی عرب روانہ ہوئے تھے اور اہل خانہ کے ساتھ سعودی عرب میں ہی موجود ہیں ۔

مزید :

قومی -اہم خبریں -