کوئلے کی کان میں تودہ گرنے سے 6 کارکن دب گئے‘5 کو بچا لیا گیا

کوئلے کی کان میں تودہ گرنے سے 6 کارکن دب گئے‘5 کو بچا لیا گیا
کوئلے کی کان میں تودہ گرنے سے 6 کارکن دب گئے‘5 کو بچا لیا گیا

  

کوئٹہ(صباح نیوز)کوئلے کی کان میں 6 مزدور ملبے تلے دب گئے جن میں سے5 افراد کو زندہ نکال لیا گیا جبکہ ایک کان کن جاں بحق ہو گیا۔گزشتہ روزکوئٹہ کے قریب علاقہ دکی میں کوئلے کی کان میں مٹی کا تودہ گرنے سے چھ کان کن ملبے تلے دب گئے۔ ایف سی اہلکاروں نے کان میں امدادی کارروائیاں کر کے پانچ کان کنوں کو بحفاظت نکال لیا جبکہ ایک کان کن دم توڑ گیا۔

مزید :

کوئٹہ -