پشاور یونیورسٹی نے ریحام خان کی بی اے کی ڈگری کی تصدیق کر دی

پشاور یونیورسٹی نے ریحام خان کی بی اے کی ڈگری کی تصدیق کر دی
پشاور یونیورسٹی نے ریحام خان کی بی اے کی ڈگری کی تصدیق کر دی

  

پشاور(مانیٹرنگ ڈیسک)پشاور یونیورسٹی نے ریحام خان کی بی اے کی ڈگری کی تصدیق کر دی ۔ تفصیلات کے مطابق پشاور یونیورسٹی کی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ ریحام خان نے 2005ءمیں جناح کالج سے گریجویشن کیا انہوں نے فرسٹ ڈویژن میں ڈگری حاصل کی ۔

واضح رہے گذشتہ روز برطانوی اخبار ڈیلی میل نے چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کی اہلیہ کی ڈگری پر سوالیہ نشان لگاتے ہوئے لکھا تھا کہ ریحام خان نے جس کالج سے جرنلزم کی ڈگری لینے کا دعویٰ کیاہے ، وہ سرے سے جرنلزم کا کورس کراتاہی نہیں جس پر ریحام خان برطانوی اخبار کی رپورٹ سامنے لانے پر پاکستانی میڈیا پر برس پڑیں تھیں بعدازاں انہوں نے اپنی آفیشل ویب سائٹ پر موجود کالج کا نام تبدیل کرکے تفصیلات اپ لوڈ کیں۔

مزید :

پشاور -