سری لنکا کیخلاف ٹی 20سکواڈ کے اعلان میں تاخیر کی وجہ سامنے آگئی

سری لنکا کیخلاف ٹی 20سکواڈ کے اعلان میں تاخیر کی وجہ سامنے آگئی
سری لنکا کیخلاف ٹی 20سکواڈ کے اعلان میں تاخیر کی وجہ سامنے آگئی

  

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) سری لنکا کے خلاف ٹی 20سکواڈ کو حتمی شکل دیدی گئی ہے تاہم نجی ٹی وی چینل نے دعویٰ کیاہے کہ پی سی بی وہاب ریاض کے فٹ ہونے کا منتظر ہے اور اس کے فٹ قرارپاتے ہی سکواڈ کا اعلان کردیاجائے گا۔

جیونیوز کے مطابق قومی سلیکٹرز نے سکواڈ کو حتمی شکل دیدی ہے تاہم وہاب ریاض کے فٹ قرارپاتے ہی اعلان کیاجائے گا۔ دونوں ٹیموں کے درمیان دومیچوں کی ٹی 20سیریز کا پہلا میچ 29جولائی کو کھیلاجائے گاجبکہ چوٹ لگنے کی وجہ سے وہاب ریاض سری لنکا کے خلاف ون ڈے سیریزسے باہر ہوگئے تھے ۔

مزید :

کھیل -