پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان اور ان کی اہلیہ ریحام خان کا عید الفطر آئی ڈی پیز کیساتھ منانے کا اعلان

پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان اور ان کی اہلیہ ریحام خان کا عید ...
پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان اور ان کی اہلیہ ریحام خان کا عید الفطر آئی ڈی پیز کیساتھ منانے کا اعلان

  

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان اور ان کی اہلیہ ریحام خان نے عیدالفطربنوں میں آئی ڈی پیز کیساتھ منانے کا اعلان کردیا۔ اس ضمن میں ان کے سفر کا شیڈول بھی فائنل کرلیاگیاہے اور وہ کل صبح نجی ایئرلائن کی پرواز کے ذریعے روانہ ہوں گے ۔

نجی ٹی وی چینل سے خصوصی گفتگوکرتے ہوئے ریحام خان نے بتایاکہ وہ آئی ڈی پیز کے دکھ میں شریک ہوناچاہتے ہیں ، کوئی بھی قدرتی آفت آجاتی ہے تو وہ ضرور وقت نکالتی ہیں ۔ اُنہوں نے بتایاکہ کل یعنی پاکستان کے بیشتر علاقوں میں 29ویں روزے کے دن آئی ڈی پیز کی عید کے موقع پر دوپہر کے کھانے کا پروگرام ہے ، عیدسادگی سے منارہے ہیں ۔

سوالات کے جواب میں ریحام خان کاکہناتھاکہ چپل بنانیوالے کاریگر نورالدین سے گلہ ہے کہ آپ صرف عمران خان کیلئے چپل بناتے ہیں ، وعدہ کیاہے کہ عمران خان کی اہلیہ کے لیے پشاوری چپل کاڈیزائن تبدیل کریں گے ۔ ریحام خان نے کہاکہ ڈگری اصل ایشونہیں ، اس پر وہ دعا کے سوا کیا کہہ سکتی ہیں ، سوچنا ہوگاکہ انگریزی اخبار کو اچانک میری ڈگری کا خیال کیسے آگیا۔

یہاں یہ امر بھی قابل ذکر ہے کہ عمران خان اور ان کی فیملی کے علاوہ تاحال کسی سیاستدان نے آئی ڈی پیز کیساتھ عید منانے کا اعلان نہیں کیا ۔

مزید :

اسلام آباد -