کے الیکٹرک نے عید کے دنوں میں لوڈ شیڈنگ نہ کرنے کا اعلان کر دیا
کراچی ( مانیٹرنگ ڈیسک ) کے الیکٹرک نے عید الفطر کے موقع پر شہر بھر میں لود شیڈنگ نہ کرنے کا اعلان کیا ہے ۔
ترجمان کے الیکٹرک اسامہ قریشی کا کہنا تھا کہ کے الیکٹرک عوام کو عید کے موقع پر زیادہ سے زیادہ ریلیف دینا چاہتی ہے اور اسی کے پیش نظر عید الفطر کے تینوں دن لوڈ شیڈنگ نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے ۔ انہوں نے مزید بتایا کہ عید الفطر کے موقع پر ممکنہ طور پر بارشیں ہو سکتی ہیں جس کے پیش نظر کے الیکٹرک کی رسپانس ٹیم 24 گھنٹے تیار رہے گی ۔