تاج محل کے سامنے مسلم اور ہندو نوجوان جوڑے نے ایک دوسرے کے گلے کاٹ دیئے کیونکہ ۔ ۔ ۔

تاج محل کے سامنے مسلم اور ہندو نوجوان جوڑے نے ایک دوسرے کے گلے کاٹ دیئے ...
تاج محل کے سامنے مسلم اور ہندو نوجوان جوڑے نے ایک دوسرے کے گلے کاٹ دیئے کیونکہ ۔ ۔ ۔

  

آگرہ (مانیٹرنگ ڈیسک) بھارت میں متضاد ذاتوں کی وجہ سے شادی سے انکا رپر ایک پریمی جوڑے نے محبت کی علامت سمجھے جانیوالے تاج محل کے سامنے ایک دوسرے کے گلے کاٹ لیے جنہیں ہسپتال منتقل کردیاگیا۔

پولیس کے مطابق رجویر سنگھ اور شبنم علی تاج محل کے گراﺅنڈ میں خون میں لت پت ملے ، دونوں کی حالت خطرے سے باہر ہے ، جوڑے میں سے ایک ہندو اور دوسرا مسلم ہے ، دونوں نے خودکشی کرنے کی کوشش کی ۔

پولیس کے مطابق لڑکی نے پہلے اپنا گلا کاٹا جس کی لڑکے نے پیروی کی ۔

لڑکے نے بتایاکہ شبنم اور میں دونوں نے اپنے خاندان کو قائل کرنے کی کوشش کی کہ وہ ہمیں شادی کی اجازت دیں لیکن مذہب کا الگ الگ ہونا بڑی رکاوٹ بنا،تمام کوششیں ناکام ہونے کے بعد یہ فیصلہ کیا۔

مزید :

جرم و انصاف -