کیا آپ کو معلوم ہے گوگل کا پہلا نام کیا تھا؟ نہایت دلچسپ جواب جانئے
سان فرانسسکو(نیوزڈیسک)گوگل کے بارے میں تو دنیا کا ہر انٹر نیٹ استعمال کرنے والا جانتا ہے لیکن کیا آپ کومعلوم ہے کہ گوگل کا پہلا نام کیا تھا؟
برطانوی اخبار ’گارڈین‘کا کہنا ہے کہ گوگل کا پہلا نامBackRubتھا اور اس کے ہوم پیج پر لکھا تھا کہ ’BackRubایک ایسی چیز ہے جو کہ اس طرح ڈیزائن کی گئی ہے کہ آپ ویب پر بآسانی سفر کرسکیں۔‘
لیری پیج اور سرجی برین نے گوگل کمپنی کی بنیاد 1996ءمیں رکھی جبکہ اس کا domainکا نام 15ستمبر 1997ءکو رجسٹر کیا گیا۔