گوگل کے بارے میں وہ حیرت انگیز حقائق جو آج بھی آپ کو معلوم نہیں!
سان فرانسسکو(نیوزڈیسک)آپ گوگل باقاعدگی سے استعمال کرتے ہوں گے لیکن ابھی بھی کچھ حقائق ایسے ہیں جو آپ گوگل کے بارے میں نہیں جانتے۔آئیے آپ کو ان حقائق کے بارے میں بتاتے ہیں۔
*آپ کو یہ جان کر حیرت ہوگی کہ گوگل 2010ء سے ہر ہفتے ایک نئی کمپنی خریدتا ہے۔
*گوگل کے ملازمین کی تعداد 1999ء میں صرف40تھی۔
*آپ جی میل کو 50سے زائد زبانوں میں استعمال کرسکتے ہیں۔
*گوگل کو جب 2004ء میں پبلک کمپنی بنایا گیا تو اس کے تقریباً1000ملازمین لکھ پتی بن گئے۔
*گوگل نے2009ء میں ایک ہفتے کے لئے 200بھیڑوں کی خدمات حاصل کیں تا کہ وہ گوگل کے کیلی فورنیا ہیڈ آفس کی زمین سے گھاس کھائیں اور اس زمین کو زرخیز بنائیں۔
مزید پڑھیں:گوگل کے بارے میں 10حیرت انگیز حقائق جو آپ کو معلوم نہیں
*گوگل کا پہلا ٹوئیٹ بانری میں "I'm feeling lucky"تھا۔
*گوگل کے بانیLarry PageاورSergey Brinکے پاس اب کمپنی کے صرف 16فیصد شئیرز ہیں۔
*گوگل کے نئے ملازم کوNooglerاور سابقہ ملازم کوXooglerکہا جاتا ہے۔