اگر آپ کو بھی بہت زیادہ پسینہ آتا ہے تو ان آسان نسخوں پر عمل کرکے اس مسئلے سے مکمل نجات حاصل کریں

اگر آپ کو بھی بہت زیادہ پسینہ آتا ہے تو ان آسان نسخوں پر عمل کرکے اس مسئلے سے ...
اگر آپ کو بھی بہت زیادہ پسینہ آتا ہے تو ان آسان نسخوں پر عمل کرکے اس مسئلے سے مکمل نجات حاصل کریں

  

لندن(نیوزڈیسک)گرمیوں کے موسم میں پسینہ آنا ایک قدرتی عمل ہے لیکن اگر زیادہ پسینہ آنے لگے تو ہمیں کافی برا لگتا ہے۔اگر آپ کو بھی مسئلہ درپیش ہے تو پریشان نہ ہوں اور مندرجہ ذیل طریقے سے اس سے نجات حاصل کریں۔

سیب والے سرکے کا استعمال

اگر آپ اس سرکے کا استعمال نہیں کرتے تو فوری طور پر اپنی اس عادت کو بدل لیں اور اس کا استعمال زیادہ سے زیادہ کریں۔

مزید پڑھیں:مخصوص حالات میں کچھ لوگوں کو زیادہ پسینہ کیوں آتاہے؟تحقیق نے دلچسپ جواب دے دیا

بیکنگ سوڈا

یہ پسینے کے خلاف قدرتی تحریک پیدا کرتا ہے۔اس میں یہ صلاحیت موجود ہے کہ جسم کی نمی کو کنٹرول کرتے ہوئے جسم سے ناگوار بو کو ختم کرتا ہے۔

سیاہ چائے

اس میں ٹانک ایسڈ پایا جاتا ہے جو کہ پسینے میں کمی کرتا ہے۔یہ تمام ایسے بیکٹیریا کو ختم کرتا ہے جو جسم سے ناگوار بو کا باعث بنتے ہیں۔

سفید صندل

اس میں یہ صلاحیت موجود ہے کہ یہ ہماری جلد کو خشک رکھتی ہے اور پسینہ کی مقدار کوکم کرتی ہے۔

مزید پڑھیں:انسانی صحت کے لیے پسینے کے وہ فوائد جو آپ کو معلوم نہیں 

ٹماٹر کا جوس

ٹماٹروں میں انٹی آکسیڈینٹس کی کثیر تعداد پائی جاتی ہے جس کی وجہ سے اس کا جوس پسینے کے مساموں کو قابو میں رکھتے ہوئے جسم سے بدبو ختم کرتا ہے۔

لیموں

اس کے استعمال سے جسم سے ناگوار بو ختم ہوجاتی ہے۔

ناریل کا تیل

اگر پسینے سے بو کی شکایت ہوتوناریل کا تیل بہت زیادہ مفیدہے۔

مزید :

تعلیم و صحت -