بڑی خواہش پوری ہوگئی، آئی فون میں وہ چھوٹی سی تبدیلی آگئی جس کا صارفین ایک عرصے سے مسلسل مطالبہ کررہے تھے

بڑی خواہش پوری ہوگئی، آئی فون میں وہ چھوٹی سی تبدیلی آگئی جس کا صارفین ایک ...
بڑی خواہش پوری ہوگئی، آئی فون میں وہ چھوٹی سی تبدیلی آگئی جس کا صارفین ایک عرصے سے مسلسل مطالبہ کررہے تھے

  

سان فرانسسکو (نیوز ڈیسک) ٹیکنالوجی کمپنی ایپل نے بالآخر اپنے صارفین کا دیرینہ مطالبے کو پورا کرتے ہوئے آئی فون اور آئی پیڈ کے کی بورڈ میں وہ ننھی سی تبدلی کردی ہے جو آئی فون صارفین کیلئے بہت بڑی سہولت ثابت ہوگی۔

اس سے پہلے کیپٹل حروف (Capital Letters) والی ’کی‘ کے آن یا آف ہونے کا پتہ اسی وقت چلتا تھا جب حروف لکھے جاتے تھے اور اکثر صارفین اس مسئلے کی وجہ سے سٹپٹا اٹھتے تھے۔ مذکورہ ’کی‘ کے بار بار استعمال سے اکثر صارفین اس کا ’آن‘ یا ’آف‘ سٹیٹ بھلا بیٹھتے ہیں اور حروف لکھے بغیر اسے چیک کرنا ممکن ہوتا ہے۔ ایپل نے اس مسئلے کے حل کیلئے اپنے آپریٹنگ سسٹم کے نئے ورژن ios9 میں ایک چھوٹی سی تبدیلی کردی ہے اور اب اس ’کی‘ کے آن ہونے پر اس کی رنگت تبدیل ہوجائے گی اور بآسانی دیکھا جاسکے گا کہ آپ Small Letters لکھنے جارہے ہیں یا Capital Letters۔ اخبار ’’دی میٹرو‘‘ کے مطابق نئے کی بورڈ کا beta version جاری کردیا گیا ہے لیکن مکمل ورژن رواں سال موسم خزاں میں سامنے آئے گا۔

مزید پڑھیں:کیا ایپل کا آئی فون کلاشنکوف کی گولی روک سکتا ہے؟ جواب آپ کے اندازے غلط ثابت کردے گا 

مزید :

سائنس اور ٹیکنالوجی -