وزیر اعلیٰ سندھ نے عید کے موقع پر شہریوں کو ساحل سمندر تفریح کی اجازت دے دی

وزیر اعلیٰ سندھ نے عید کے موقع پر شہریوں کو ساحل سمندر تفریح کی اجازت دے دی
وزیر اعلیٰ سندھ نے عید کے موقع پر شہریوں کو ساحل سمندر تفریح کی اجازت دے دی

  

کراچی ( مانیٹرنگ ڈیسک ) وزری اعلیٰ سندھ کی جانب سے شہریوں کو عید کے موقع پر ساحل سمندر پر تفریح کی اجازت دے دی گئی ہے ۔

تفصیلات کے مطابق عیدین سمیت دیگر تہواروں پر حکومت کی جانب سے ساحل سمندر پر تفریح کے لیے جانے پر پابندی عائد کر دی جاتی ہے اور اس پابندی کا مقصد عوام کی جانب و مال کی حفاظت کرنا ہوتا ہے ۔ لیکن عید الفطر کے موقع پر وزیر اعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ کی جانب سے اس تفریح پر پابندی نہیں لگائی گئی ۔ ترجمان وزیر اعلیٰ کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ وزیر اعلیٰ نے ساحل سمندر پر جانے کی کوئی پابندی عائد نہیں کی ۔ انہوں نے مزید واضح کیا کہ سید قائم علی شاہ کی جانب سے انتظامیہ کو ہدایات جاری کی گئی ہیں کہ شہریوں کو گہرے سمندر کی جانب نہ جانے دیا جائے لیکن ساحل پر جانے کی کوئی پابندی نہیں ہے ۔ شہریوں کی جانب سے وزیر اعلیٰ کے اس اقدام کو خوش آئند قرار دیا گیا ہے اور ان کا کہنا ہے کہ عید کے موقع پر حکومت نے عوام کی سستی اور پر لطف تفریح پر پابندی نہ لگا کر اچھا کام کیا ہے ۔

مزید :

کراچی -