سبحان اللہ !قرآن کریم دنیامیں سب سے زیادہ فروخت ہونےوالی کتاب ،آج تک کتنی کاپیاں فروخت ہوئیں ؟جان کر آپ عش عش کر اٹھیں گے

سبحان اللہ !قرآن کریم دنیامیں سب سے زیادہ فروخت ہونےوالی کتاب ،آج تک کتنی ...
سبحان اللہ !قرآن کریم دنیامیں سب سے زیادہ فروخت ہونےوالی کتاب ،آج تک کتنی کاپیاں فروخت ہوئیں ؟جان کر آپ عش عش کر اٹھیں گے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لندن (نیوز ڈیسک) کتب پر تبصرے کرنے والی مشہور برطانوی ویب سائٹ Lovereading.com نے اپنے صارفین کو دنیا کی مقبول ترین کتاب کا نام بتانے کیلئے ایک جامع تحقیق اور سروے کا اہتمام کیا اور جب تحقیق مکمل ہوئی تو انسانی تاریخ کی مقبول ترین کتب کی ایک فہرست مرتب کی گئی۔ ایڈیشن، تراجم اور کل فروخت ہونے والی کاپیوں کی تعداد کی بنا پر ہزاروں کتب کے متعلق معلومات اکٹھی کرکے جب فائنل لسٹ تیار کی گئی تو سر فہرست آنے والا نام ”قرآن مجید“ تھا۔ اس فہرست کے مطابق قرآن مجید کا دنیا کی 50 مختلف زبانوں میں ترجمہ ہوچکا ہے اور اس مقدس کتاب کی 3 ارب سے زیادہ copies پرنٹ ہوچکی ہیں۔
دوسرے نمبر پر کنگ جیمز بائبل ہے جس کی اڑھائی ارب کاپیاں فروخت ہوچکی ہیں۔ تیسرا نمبر چینی رہنما چیئرمین ماﺅزے تنگ کے اقوال پر مبنی کتاب کا ہے۔
انسانی تاریخ کی مقبول ترین کتب کی فہرست کے نمایاں ترین نام یہ ہیں:
-1 قرآن مجید
-2 کنگ جیمز بائبل
-3 چیئرمین ماﺅزے تنگ کے اقوام
-4 ڈان کوئکسوٹ
-5 ہیری پاٹر
-6 اے ٹیل آف ٹو سٹیز (چارلس ڈکنز)
-7 دی لارڈ آف دی رنگز
-8 لی پٹیٹ پرنس
-9 ایلس ان ونڈر لینڈ
-10 ڈریم آف دی ریڈ چیمبر

مزید :

ڈیلی بائیٹس -