سعودی عرب ، نیوزی لینڈ ، جرمنی اور جاپان سمیت دیگر ممالک میں عید الفطر بروز جمعہ منائی جائے گی

سعودی عرب ، نیوزی لینڈ ، جرمنی اور جاپان سمیت دیگر ممالک میں عید الفطر بروز ...
سعودی عرب ، نیوزی لینڈ ، جرمنی اور جاپان سمیت دیگر ممالک میں عید الفطر بروز جمعہ منائی جائے گی

  

لاہور ( مانیٹرنگ ڈیسک )سعودی عرب ، خلیجی ممالک جرمنی اور نیوزی لینڈ ، برطانیہ سمیت دیگر ممالک میں شوال کا چاند نظر آ گیا ہے اور عید الفطر17 جولائی بروز جمعہ کو منانے کا باضابطہ اعلان کر دیا گیا ہے ۔

تفصیلات کے مطابق سعودی عرب ، خلیجی ممالک ، نیوزی لینڈ ، جرمنی اور جاپان سمیت متعدد ملکوں میں شوال کا چاند دیکھنے کے لیے اجلاس منعقد کیے گئے تھے جس کے بعد سرکاری طور پر اعلان کیا گیا ہے کہ عید الفطر 17 جولائی بروز جمعہ المبارک منائی جائے گی ۔ 17 جولائی کو عید الفطر منانے والے ممالک میں سعودی عرب ، متحدہ عرب امارات ، کویت ، اردن ، افغانستان ، انڈونیشیا ، ملائیشیا ، نیوزی لینڈ ، جرمنی ، برطانیہ  اور جاپان شامل ہیں ۔

ان ممالک کی جانب سے سرکاری طور پر اعلانات کیے گئے ہیں کہ یکم شوال اور عید الفطر 17 جولائی بروز جمعہ مذہبی جوش و خروش سے منائی جائے گی جبکہ عید الفطر کی نماز کے ساتھ ساتھ جمعہ المبارک کی نماز کا بھی اہتمام کیا جائے گا ۔

مزید :

لاہور -Headlines -