سعودی عرب میں شوال کا چاند نظر آ گیا، عیدالفطر جمعہ کے روز منائی جائے گی

سعودی عرب میں شوال کا چاند نظر آ گیا، عیدالفطر جمعہ کے روز منائی جائے گی
سعودی عرب میں شوال کا چاند نظر آ گیا، عیدالفطر جمعہ کے روز منائی جائے گی

  

ریاض (مانیٹرنگ ڈیسک) سعودی عرب میں شوال کا چاند نظر آ گیا ہے۔ سعودی شاہی دیوان نے بھی شوال کا چاند نظر آنے کی تصدیق کی ہے اور کہا ہے کہ عیدالفطر جمعہ کے روز منائی جائے گی۔تفصیلات کے مطابق عرب ٹی وی کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ سعودی عرب میں شوال کا چاند نظر آ گیا ہے اس لئے عید الفطر جمعہ کے روز منائی جائے گی تاہم اس ضمن میں باضابطہ اعلان اب کیا گیا ہے اور سعودی شاہی دیوان کی جانب سے جاری بیان میں شوال کا چاند نظر آنے اور عید الفطر جمعہ کے روز منائے جانے کا اعلان کر دیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ اس سے قبل نیوزی لینڈ، جرمنی، انڈونیشیا، ملائیشیا، جاپان اور فلپائن میں یکم شوال 1436 ھ کا چاند نظر آنے اور جمعہ کے روز عیدالفطر منانے کا اعلان کیا جا چکا ہے۔ ان ممالک میں رہنے والے تمام مسلمان 17 جولائی بروز جمعہ عید الفطر مذہبی جوش و خروش سے منائیں گے۔

مزید :

بین الاقوامی -اہم خبریں -