انوکھا ترین واقعہ، افغانستان میں ہیلی کاپٹر اپنی ہی ہوائی فائرنگ سے تباہ

انوکھا ترین واقعہ، افغانستان میں ہیلی کاپٹر اپنی ہی ہوائی فائرنگ سے تباہ
انوکھا ترین واقعہ، افغانستان میں ہیلی کاپٹر اپنی ہی ہوائی فائرنگ سے تباہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لندن (نیوز ڈیسک) گزشتہ سال افغانستان میں تباہ ہونے والے برطانوی جنگی ہیلی کاپٹر کے حادثے کی وجہ مکینکل خرابی بیان کی گئی تھی لیکن اب مزید تحقیقات کے نتیجے میں پائلٹ کے ناقابل یقین غیر زمہ دارانہ رویے اور شرمناک خرمستیوں کے انکشافات ہوئے ہیں۔
یہ ہیلی کاپٹر افغان صوبہ قندھار میں گر کر تباہ ہوا تھا اور اس میں پائلٹ سمیت پانچ برطانوی فوجی ہلاک ہوئے تھے۔ تحقیقات سے انکشاف ہوا ہے کہ 30 سالہ پائلٹ کیپٹن تھامس کلارک اپنے ساتھیوں کو خوش کرنے کیلئے ہیلی کاپٹر کے ساتھ انتہائی خطرناک کھیل کھیل رہا تھا۔ اس نے دو افراد کو Lynx Mk9A کی خوفناک گن چلانے کی اجازت دی، جو کہ انتہائی خطرناک اور تشویشناک فعل تھا اور تحقیق کاروں کا کہنا ہے کہ ہیلی کاپٹر کی تباہی میں اس غفلت کا بنیادی کردار ہوسکتا ہے۔ پائلٹ اپنے ساتھیوں کو بے وزنی کی کیفیت کا تجربہ کروانے کیلئے ہیلی کاپٹر کو غیر معمولی رفتار اور تیزی کے ساتھ نیچے کی طرف بھی گھمارہا تھا، اور ان حرکتوں کا نتیجہ یہ نکلا کہ ہیلی کاپٹر خوفناک دھماکے کے ساتھ زمین پر آ رہا۔

مزید پڑھیں:بھارت: ائیرلائن کمپنی کی خصوصی آفر، اندرون ملک سفر کا یک طرفہ کرایہ ایک روپیہ کردیا
یہ حادثہ برطانوی فوج کیلئے افغان جنگ میں سب سے بڑا نقصان قرار دیا گیا تھا۔ تحقیق کاروں نے تازہ ترین رپورٹ کاک پٹ وائس ریکارڈر سے دستیاب ہونے والی معلومات کی بناء پر تیار کی ہے۔ یہ رپورٹ برطانیہ کی ملٹری ایوی ایشن اتھارٹی کے ماہرین نے تیار کی۔