بظاہر جوان نظر آنے والی ہانگ کانگ کی اس ماڈل کی اصل عمر کتنی ہے؟ جواب جان کر آپ دنگ رہ جائیں گے

بظاہر جوان نظر آنے والی ہانگ کانگ کی اس ماڈل کی اصل عمر کتنی ہے؟ جواب جان کر ...
بظاہر جوان نظر آنے والی ہانگ کانگ کی اس ماڈل کی اصل عمر کتنی ہے؟ جواب جان کر آپ دنگ رہ جائیں گے

  

ہانگ کانگ (نیوز ڈیسک) عمر بڑھنے کے ساتھ جوانی کا ڈھلتے جانا عین قدرتی بات ہے لیکن ہانگ کانگ کی مشہور حسینہ کینڈی لاء کے بارے میں فطرت کا یہ قانون لاگو ہوتا نظر نہیں آتا۔ کینڈی کی نرم و نازک جلد، حسین چہرے اور نوعمر لڑکیوں جیسے جسمانی خدوخال دیکھنے والوں کو جب ان کی عمر کا پتا چلتا ہے تو حیرت سے منہ کھلے کے کھلے رہ جاتے ہیں۔

خوبصورتی اور جوانی کی حیرت انگیز مثال بن جانے والی کینڈی کی اصل عمر 50 سال ہے لیکن دیکھنے والے انہیں 25 سال سے زائد کی ماننے کیلئے کسی طور تیار نہیں ہوتے۔ وہ ہانگ کانگ کی انٹرٹینمنٹ انڈسٹری میں ایک عرصے سے راج کررہی ہیں اور 1991ء میں مس ایشیاء مقابلہ حسن بھی جیت چکی ہیں۔ شادی کے بعد انہوں نے ماڈلنگ اور اداکاری سے رخصت لی اور ان کے ہاں تین بیٹوں کی ولادت ہوئی۔ پچاس سالہ کینڈی تین بیٹوں کی والدہ بننے اور انہیں جوان کرنے کے بعد اب پھر فیشن انڈسٹری میں لوٹ آئی ہیں اور ان سے 30 سال چھوٹی ماڈلز بھی ان کا مقابلہ نہیں کرپارہی ہیں۔

مزید پڑھیں:بظاہر خوبصورت نظر آنے والی سپورٹس اینکر کا اصل چہرہ خفیہ ویڈیو نے بے نقاب کر دیا،سزا بھی مل گئی

کینڈی نے اپنی واپسی کے ساتھ ہی اپنی تازہ ترین فوٹو بک جاری کی جس کی 3000 کاپیاں پہلے ہی فروخت ہوچکی ہیں جبکہ فیس بک پر ان کے فالورز کی تعداد دیکھتے ہی دیکھتے ہزاروں میں جاچکی ہے۔ کینڈی کی حیرت انگیز خوبصورتی پر کچھ انٹرنیٹ صارفین یقین نہیں کرپارہے اور ان کا کہنا ہے کہ شاید یہ فوٹوشاپ جیسے سافٹ ویئر کا کمال ہے کہ جسے استعمال کرکے ماڈل کو ناقابل یقین حد تک کم عمر دکھایا جاتا ہے۔

مزید :

ڈیلی بائیٹس -