جو کام تاریخ میں آج تک نہ ہوا بشارالاسد کر بیٹھا، قرآن کریم کا ’نیا ورژن‘ متعارف کروادیا

جو کام تاریخ میں آج تک نہ ہوا بشارالاسد کر بیٹھا، قرآن کریم کا ’نیا ورژن‘ ...
جو کام تاریخ میں آج تک نہ ہوا بشارالاسد کر بیٹھا، قرآن کریم کا ’نیا ورژن‘ متعارف کروادیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

دمشق (مانیٹرنگ ڈیسک) چودہ سو سال سے دنیا کے کونے کونے میں مسلمان قرآن مجید سے ہدایت حاصل کرتے چلے آرہے ہیں اور ہر جگہ مسلمان ایک ہی قرآن کے پیروکار ہیں، لیکن شام کے صدر بشارالاسد نے مبینہ طور پر اپنے ملک میں قرآن مجید کا ایک نیا نسخہ متعارف کروادیا ہے۔
جریدے ’’نیوز ویک‘‘ نے شام کی سرکاری نیوز ایجنسی SANA کے حوالے سے بتایا ہے کہ شامی صدر کی طرف سے ’’نئے معیاری ورژن‘‘ کے طور پر قرآن مجید کی تیاری کا حکم دیا گیا تھااور اب یہ نیا نسخہ ملک کے وزیر اوقاف کی جانب سے انہیں پیش کردیا گیا ہے۔ شامی نیوز ایجنسی کے مطابق صدر بشارالاسد کا کہنا تھا، ’’تحریف اور گمراہی کے اس نازک دور میں ہمیں اس طرح کے اعمال کی واقعی ضرورت ہے۔‘‘
رپورٹ کے مطابق قرآنی حروف کو علماء کے متعین کردہ معیار کے مطابق سادہ اور منظور شدہ معیار کے مطابق بنایا گیا ہے، تاہم اس کام پر مامور کئے گئے علماء کے نام سامنے نہیں آئے۔ شامی نیوز ایجنسی کا یہ بھی کہنا ہے کہ پانچ سال میں 27 بار نظر ثانی کے بعد اب یہ نسخہ پرنٹ کیا جائے گا اور شام میں قرآن مجید کے سرکاری ورژن کے طور پر استعمال کیا جائے گا۔

مزید پڑھیں:سبحان اللہ !قرآن کریم دنیامیں سب سے زیادہ فروخت ہونےوالی کتاب ،آج تک کتنی کاپیاں فروخت ہوئیں ؟جان کر آپ عش عش کر اٹھیں گے
اس رپورٹ پر تبصرہ کرتے ہوئے یونیورسٹی آف نوٹنگھم کے پروفیسر آف اسلامک سٹڈیز ڈاکٹر جان ہوور کا کہنا تھا کہ یہ کہنا ناممکن ہے کہ اس پراجیکٹ کے تحت قرآن مجید میں کیا تبدیلیاں کی گئی ہیں۔ ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ شام کے سیکولر صدر کے حکم پر تیار کئے گئے ورژن کو وہ زیادہ اہمیت نہیں دے سکتے۔
صدر بشار الاسد کا تعلق شام کے اقلیتی مسلم فرقے کے ساتھ ہے اور ان کے خلاف ان کے ملک میں اور بیرون ملک مخالفانہ جذبات بڑے پیمانے پر پائے جاتے ہیں۔ ان کے دور میں شدید خانہ جنگی میں اب تک تقریباً اڑھائی لاکھ لوگ ہلاک ہوچکے ہیں جبکہ ایک کروڑ سے زائد ہجرت کرنے پر مجبور ہوچکے ہیں۔