پاکستان میں گرنے والا طیارہ بھارت کا نہیں , چین کا لگتا ہے : بھارت

پاکستان میں گرنے والا طیارہ بھارت کا نہیں , چین کا لگتا ہے : بھارت
پاکستان میں گرنے والا طیارہ بھارت کا نہیں , چین کا لگتا ہے : بھارت

  

نئی دہلی ( مانیٹرنگ ڈیسک ) پاکستان میں گرائے جانے والے بھارتی جاسوس طیارے کے حوالے سے بھارت نے مضحکہ خیز بیان دیتے ہوئے کہا ہے کہ گرایا جانے والا جاسوس طیارہ بھارت کا نہیں بلکہ چین کا ہے ، دوسری جانب پاکستان نے بھی بھارتی موقف کی تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ بھارت معاملے کو دوسرا رخ دینے کی کوشش کر رہا ہے ۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان میں بھارتی جاسوس طیارہ گرائے جانے کے بعد بھارت میں اعلیٰ سطحی اجلاس منعقد کیا گیا ہے۔ ذرائع کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ بھارت نے اس اجلاس کے بعد موقف اپنایا گیا ہے کہ پاکستان میں گرنے والا ڈرون طیارہ بھارت کا نہیں تھا بلکہ یہ طیارہ دیکھنے میں چینی ڈیزائن کا لگتا ہے ۔ اس اجلاس میں پاک بھارت سرحد پر ہونے والی کشیدگی کے حوالے سے بھی بات چیت کی گئی ہے جس میں بتایا گیا ہے کہ اس معاملے پر پاک بھارت حکام آپس میں رابطے میں ہیں ۔ ذرائع کا کہنا تھا کہ بھارتی حکام نے اسلام آباد میں ہائی کمشنر سے بھی بات کی ہے اور اس معاملے پر غور کیا گیا ہے ۔ دوسری جانب پاکستان میں گرائے جانے والے ڈرون کا تجزیاتی معائنہ شروع کر دیا گیا ہے اور حکام کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ یہ طیارہ بھارت کا ہی تھا ۔ ذرائع کا کہنا تھا کہ بھارت کی جانب سے معاملے کا رخ تبدیل کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے لیکن پاکستان میں ہونے والے تجزیے نے اس بات کی تصدیق کی ہے کہ یہ بھارتی طیارہ ہی تھا ۔ یاد رہے گزشتہ روز پاکستان کی جانب سے گن شپ ہیلی کاپٹر سے فائر کر کے بھمبر کے مقام پر بھارتی جاسوس طیارہ گرایا گیا تھا جو پاکستانی علاقوں میں تصاویر اور ویڈیو بنا رہا تھا ۔

مزید :

بین الاقوامی -اہم خبریں -