ایان علی اسلام آباد سے کراچی روانہ ہو گئیں

ایان علی اسلام آباد سے کراچی روانہ ہو گئیں
ایان علی اسلام آباد سے کراچی روانہ ہو گئیں

  

اسلام آباد ( مانیٹرنگ ڈیسک ) منی لانڈرنگ کیس میں ضمانت پر رہائی پانے والی ماڈل گرل ایان علی کراچی کے لیے روانہ ہو گئیں ہیں ۔

تفصیلات کے مطابق ماڈل گرل ایان علی کو منی لانڈرنگ کیس میں عدالت کی جانب سے ضمانت منظور ہونے کے بعد آج رہا کر دیا گیا تھا جس کے بعد وہ اسلام آباد کے ایک ہوٹل میں رہائش کے لیے پہنچ گئیں تھیں ۔ اسلام آباد کے بے نظیر ایئر پورٹ کے ذرائع کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ ماڈل ایان علی اسلام آباد سے کراچی کے لیے روانہ ہو گئیں ہیں ۔ ذرائع نے مزید بتایا ہے کہ ایان علی پی آئی اے کی پرواز پی کے 319 کے ذریعے کراچی پہنچیں گی ۔

واضح رہے دوسری جانب ان کے وکیل لطیف کھوسہ کی جانب سے لاہور میں خصوصی کمرہ بھی تیار کیا گیا تھا جس میں انہوں نے ماڈل گرل کے لیے کمرہ ان کے عید کے کپڑوں سے بھر دیا تھا ۔ لیکن اب اطلاعات موصول ہو رہی ہیں کہ ایان علی لاہور جانے کی بجائے کراچی روانہ ہو گئی ہیں ۔

مزید :

اسلام آباد -