کونسے مرد اپنے ہمسفر سے بے وفائی کرتے ہیں؟ سائنسدانوں کا ایسا انکشاف جسے پڑھ کر خواتین کی خوشی کی انتہا نہ رہے گی
لندن (نیوز ڈیسک) شریک حیات کے ساتھ بے وفائی کرنے والے مردوں کو مذہب اور اخلاقیات نے توبدکردار قرار دیا ہی تھا لیکن اب سائنس نے بھی ان کے متعلق چونکا دینے والا دعویٰ کردیا ہے۔ لندن سکول آف اکنامکس کے نفسیات دان ڈاکٹر ستوشی کا نازاوا کا کہنا ہے کہ ان کی تحقیق سے ثابت ہوا ہے کہ زیادہ ذہین مرد اپنی شریک حیات کے ساتھ مخلص رہتے ہیں جبکہ کم ذہانت والے مردوں میں بے وفائی کا رجحان زیادہ پایا جاتا ہے۔
مزید پڑھیں:شوہر سے طلاق دلوا دو ورنہ گناہ پر مجبور ہوجاؤں گی، عرب بیگم نے عدالت میں انوکھی بات کہہ دی
ڈاکٹر ستوشی کی تھیوری کے مطابق مرد ارتقائی طور پر کثرت ازواج کی طرف مائل ہوتے ہیں اور ارتقاء کے عمل کے دوران جہاں انسانی رویے میں دیگر کئی تبدیلیاں آئیں وہیں مردوں کا کثرت ازواج کا رویہ بھی ایک شریک حیات کی طرف تبدیل ہوا۔ ان کا کہنا ہے کہ ارتقاء کے نتیجے میں پیدا ہونے والے رویے زیادہ ذہانت کے ساتھ وقوع پذیر ہوئے ہیں اور جو مرد زیادہ ذہین نہیں ہوتے وہ ابھی بھی ایک سے زائد شریک سفر کی تلاش میں رہتے ہیں، جو کہ قدیم دور کے کم ذہانت والے مرد کا رویہ ہے۔ ڈاکٹر ستوشی کا کہنا ہے کہ مختصراً یہ کہا جاسکتا ہے کہ مرد جتنا کم ذہین ہوگا اس کا دماغ بے وفائی کی طرف اتنا ہی زیادہ مائل ہوگا۔ یہ تحقیق سائنسی جریدے "Social Psychology Quarterly" میں شائع کی گئی ہے۔