دوپٹہ پہنو یا بازار سے نکل جاؤ، سعودی پولیس کا نوجوان کو عجیب و غریب حکم

دوپٹہ پہنو یا بازار سے نکل جاؤ، سعودی پولیس کا نوجوان کو عجیب و غریب حکم
دوپٹہ پہنو یا بازار سے نکل جاؤ، سعودی پولیس کا نوجوان کو عجیب و غریب حکم

  

ریاض (مانیٹرنگ ڈیسک) مردوں کے لمبے بال رکھنے میں بظاہر تو کوئی قباحت نظر نہیں آتی لیکن ایک سعودی لڑکے کو بال بڑھا کر مارکیٹ میں جانا بہت ہی مہنگا پڑگیا۔

اخبار ’’سبق‘‘ کے مطابق دارالحکومت ریاض کے نواحی علاقے ساجر میں ایک لمبے بالوں والا سعودی لڑکا اپنی والدہ اور بہن کے ساتھ مارکیٹ میں شاپنگ کررہا تھا کہ اخلاقی کمیشن کے لوگ اس کے پاس پہنچ گئے اور اسے اپنے بال ڈھانپنے کا حکم دیا۔

مزید پڑھیں:یہ خواتین اپنے بالوں کو خود ہی کیوں جلارہی ہیں؟ فائدہ ایسا کہ جان کر یقین کرنا مشکل

کمیشن کے اہلکاروں کا کہنا تھا کہ وہ اپنے کندھوں تک لمبے بالوں کو ڈھانپے یا پھر مارکیٹ سے نکل جائے۔ جب لڑکے نے دونوں باتیں ماننے سے انکار کیا تو اہلکار اسے کھینچتے ہوئے قریب ہی واقع اپنے دفتر میں لے گئے۔ لڑکی کی والدہ اور بہن کے ساتھ درجنوں خواتین دفتر کے سامنے جمع ہوگئیں اور اہلکاروں پر چلاتی رہیں۔ خواتین جمع ہونے کے بعد اہلکار لڑکے کو نکال کر ایک اور دفتر لے گئے۔

لمبے بال رکھنے پر انتہائی سخت ایکشن کو سوشل میڈیا پر سخت تنقید کا نشانہ بنایا جارہا ہے، عمومی رائے سامنے آرہی ہے کہ لمبے یا چھوٹے بال رکھنا کسی بھی فرد کا ذاتی معاملہ ہے اور اہلکاروں کو لڑکے کی والدہ اور بہن کے سامنے اس کے ساتھ بدسلوکی نہیں کرنی چاہیے تھی۔

مزید :

بین الاقوامی -