چینی کمپنی کے دفتر میں ملازمین کو ایسے ماسک پہن کر پھرنے کی اجازت کیوں دے دی گئی؟ جان کر آپ بھی مسکرا اٹھیں گے
بیجنگ (نیوز ڈیسک) آج کل بڑی بڑی کمپنیوں کے دفاتر میں جائیں تو ہر طرف ہنستے مسکراتے چہرے نظر آتے ہیں لیکن گزشتہ روز چین کی مشہور پراپرٹی سروس کمپنی Woffice میں سارے کے سارے ملازمین عجیب و غریب ماسک پہنے نظر آئے، اور دفتر آنے والے لوگ انہیں دیکھ دیکھ کر حیران ہوتے رہے۔
مزید پڑھیں:سیلز مین کی نوکری کیلئے مگر مچھ کو چومنا لازمی، سخت شرط کی وجہ اتنی عجیب کہ جان کر آپ چکراجائیں گے
کمپنی کے ملازمین دراصل ایک خاص دن سے لطف اندوز ہورہے تھے جس کا مقصد انہیں راحت پہنچانا ہے۔ کمپنی انتظامیہ نے کچھ عرصہ قبل محسوس کیا کہ ان کے ملازمین سارا دن کسٹمرز کو چہرے پر مسکراہٹ سجا کر ملتے ہیں، چاہے وہ دل سے مسکرانا چاہ رہے ہوں یا نہیں۔ کمپنی نے ملازمین کو ایک دن کیلئے جبری مسکراہٹ سے نجات دینے کا فیصلہ کیا اور چوکیدار سے لے کر چیف ایگزیکٹو تک سب لوگ اپنی پسند کا ماسک پہن کر آگئے تاکہ وہ چہرے پر جیسے چاہیں تاثرات رکھ سکیں اور ان کے اصل تاثرات دیکھنے والوں کو نظر نہ آئیں۔
جب پہلی دفعہ یہ طریقہ متعارف کروایا گیا تو ملازمین نے اسے اتنا پسند کیا کہ اب ہر مہینے ’’بے چہرہ‘‘ دن منایا جاتا ہے۔ یہ کمپنی شمالی صوبہ ہیبے کے شہر ہاندان میں واقع ہے۔