چین نے ’جاپانی وزیراعظم‘ کو معافیاں مانگنے پر لگادیا، مگر کیسے؟ جان کر آپ بھی ہنسنے پر مجبور ہوجائیں گے

چین نے ’جاپانی وزیراعظم‘ کو معافیاں مانگنے پر لگادیا، مگر کیسے؟ جان کر آپ ...
چین نے ’جاپانی وزیراعظم‘ کو معافیاں مانگنے پر لگادیا، مگر کیسے؟ جان کر آپ بھی ہنسنے پر مجبور ہوجائیں گے

  

بیجنگ (نیوز ڈیسک) چین تقریباً نصف صدی سے مطالبہ کرتا رہا ہے کہ جاپان دوسری جنگ عظیم میں کئے جانے والے جنگی جرائم پر معافی مانگے، اگرچہ جاپان کی طرف سے یہ مطالبہ پورا نہیں کیا گیا لیکن شنگھائی میں منعقد ہونے والے روبوٹ شو میں چینی لوگ جاپانی وزیراعظم کو معافیاں مانگتا دیکھ کر حیران رہ گئے۔

چائنا انٹرنیشنل روبوٹ شو میں بہت سے روبوٹ رکھے گئے تھے لیکن جو مقبولیت جاپانی وزیراعظم کے روبوٹ کو ملی وہ کسی اور کو نہ مل سکی۔ اس کی سب سے اہم بات یہ تھی کہ اسے دیکھ کر یوں لگتا تھا کہ گویا جاپانی وزیراعظم خود ہی کھڑے ہوں۔ حیرت انگیز حد تک جاپانی وزیراعظم سے مشابہت رکھنے والے روبوٹ کے سامنے جب بھی کوئی شخص آتا تو یہ جھک کراس سے معافی مانگتا۔ جاپان سے معافی کا تقاضہ کرنے والے چینوں نے روبوٹ جاپانی رہنما سے خوب معافیاں منگوائیں اور اس کے ساتھ تصاویر بھی بنواتے رہے۔

مزید پڑھیں:وہ عیاش طبعیت مسلم حکمران جس نے 500ارب روپے 7000مہنگی اور پر تعیش ترین کاریں خریدنے میں اڑا دیئے

چینیوں کو تو یہ معافی مانگتا روبوٹ بہت پسند آیا ہی تھا، جاپانیوں نے بھی اس سے لطف اٹھایا۔ اپنی حکومت کے خلاف جذبات رکھنے والے جاپانیوں کا کہنا تھا کہ اس روبوٹ کی بہت سی نقول تیار کروا کر فروخت کی جائیں اور کچھ جاپان بھی بھیجی جائیں تاکہ جاپانی بھی اپنے وزیراعظم کو اپنے سامنے معافی مانگتا دیکھ سکیں۔

مزید :

بین الاقوامی -