’LG کے ایک سمارٹ فون کی قیمت ایک روپیہ‘

’LG کے ایک سمارٹ فون کی قیمت ایک روپیہ‘
’LG کے ایک سمارٹ فون کی قیمت ایک روپیہ‘

  

نیویارک (نیوز ڈیسک) ایل جی کا جدید ترین سمارٹ فون G4 ویسے تو 600 ڈالر (تقریباً 60,000 پاکستانی روپے) کا ہے لیکن آن لائن خریداری کی سب سے بڑی ویب سائٹ امیزون( Amazon) نے اسے صرف ایک سینٹ (تقریباً ایک پاکستانی روپیہ) میں فروخت کیلئے پیش کرکے سب کو حیران کردیا۔

اس ناقابل یقین پیشکش کی خبر اس وقت ساری دنیا میں پھیل گئی جب سوشل میڈیا ویب سائٹReddit کے کچھ صارفین کی نظر ایل جی G4 موبائل کی حیرت انگیز حد تک کم قیمت پر پڑی۔ ان صارفین نے سوشل میڈیا پر بے یقینی کے ساتھ یہ معلومات شیئر کیں لیکن متعدد انٹرنیٹ صارفین نے قسمت آزمانے کا فیصلہ کیا اور واقعی 60 ہزار کا فون ایک روپے میں لے اڑے۔ ایک Reddit صارف نے لکھا، ’’میں نے چار خرید لئے ہیں، اور مجھے یہ چار سینٹ (4 روپے) میں پڑے ہیں۔‘‘ ایک اور نے کہا، ’’میں نے ابھی آرڈر کیا ہے۔ اگر یہ واقعی مجھے مل گیا تو یہ میری بہترین خریدار ہوگی۔‘‘

مزید پڑھیں:بڑی خواہش پوری ہوگئی، آئی فون میں وہ چھوٹی سی تبدیلی آگئی جس کا صارفین ایک عرصے سے مسلسل مطالبہ کررہے تھے

بدقسمتی سے سوشل میڈیا پر خبریں عام ہونے کے بعد امیزون کو بھی خبر ہوگئی اور اب قیمت درست کردی گئی ہے۔ اگرچہ کئی صارفین کی تو عید ہوگئی لیکن باقیوں کے آرڈر کینسل کردئیے گئے ہیں۔ امیزون کی طرف سے بتایا گیا ہے کہ قیمتیں متعین کرنیوالے کمپیوٹر سسٹم میں خرابی کی وجہ سے سمارٹ فون کی قیمت 600ڈالر کی بجائے ایک سینٹ رکھی گئی تھی۔ امیزون نے غلطی کا پتہ چلنے کے بعد آرڈر دینے والے صارفین کو میسج بھیج کر بتایا کہ ان کے آرڈر کینسل کئے جاچکے ہیں۔ حیرت انگیز پیشکش کا دیر سے پتہ چلنے پر بے شمار صارفین اب سوشل میڈیا پر اپنی مایوسی کا اظہار کرتے نظر آرہے ہیں۔

مزید :

سائنس اور ٹیکنالوجی -