’میری شادی کینسل ہوگئی لیکن بکنگ منسوخ کرنے کی بجائے پہلے ان لوگوں کے ساتھ وہاں جشن مناﺅں گی اور پھر اس شخصیت کے ساتھ ہنی مون پر بھی جاﺅں گی‘ نوجوان لڑکی نے ایسا فیصلہ کرلیا کہ جان کر آپ بھی داد دئیے بغیر نہ رہ پائیں گے

’میری شادی کینسل ہوگئی لیکن بکنگ منسوخ کرنے کی بجائے پہلے ان لوگوں کے ساتھ ...
’میری شادی کینسل ہوگئی لیکن بکنگ منسوخ کرنے کی بجائے پہلے ان لوگوں کے ساتھ وہاں جشن مناﺅں گی اور پھر اس شخصیت کے ساتھ ہنی مون پر بھی جاﺅں گی‘ نوجوان لڑکی نے ایسا فیصلہ کرلیا کہ جان کر آپ بھی داد دئیے بغیر نہ رہ پائیں گے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

نیویارک(مانیٹرنگ ڈیسک) امریکہ میں ایک لڑکی کی شادی منسوخ ہو گئی جس پر اس نے ایسا فراخدلانہ فیصلہ کر لیا کہ جس نے سنا داد دیئے بغیر نہ رہ پایا۔ میل آن لائن کی رپورٹ کے مطابق امریکی ریاست انڈیانا کے شہر کیرمل کی 25سالہ سارہ کومنز کی اگلے ہفتے اپنے منگیتر لوگن اروجو سے شادی ہونے والی تھی لیکن نامعلوم وجوہات کی بناءپر وہ منسوخ ہو گئی۔ انہوں نے شادی کی تقریب کے لیے 170مہمانوں کے کھانے کی بکنگ کروا رکھی تھی۔

وہ علاقہ جہاں صرف 50 ہزار روپے میں نوجوان دلہن خریدی جاسکتی ہے
شادی منسوخ ہو جانے پر سارہ نے فیصلہ کر لیا ہے کہ اب وہ مہمانوں کی بجائے 170بے گھر افراد کو کھانا کھلائے گی اور اس کے بعد اپنی والدہ کے ساتھ ہنی مون پر بھی جائے گی۔سارہ کا کہنا تھا کہ”شادی منسوخ ہو جانے پر میں بالکل ٹوٹ گئی تھی۔ میں نے جن لوگوں کو دعوت نامے بھیج رکھے تھے ان سب کو فون کیا، روتے ہوئے معافی مانگی اور شادی منسوخ ہونے کا بتایا۔ اب میری شادی کی تقریب اسی طرح ہوں گی۔ اس میں صرف ایک تبدیلی ہو گی اور وہ یہ کہ میرے ساتھ سٹیج پر دولہا کی بجائے میری والدہ بیٹھے گی اور ہال میں مہمانوں کی بجائے بے گھر اور ضرورت مند افراد بیٹھے کھانا کھا رہے ہوں گے۔میں نے ہنی مون کے لیے بھی ٹکٹ بک کروا رکھے تھے چنانچہ اب میں اپنی والدہ کے ساتھ ہی ہنی مون پر بھی جاﺅں گی۔“

مزید :

ڈیلی بائیٹس -