سلمان خان نے فلم نگری چھوڑنے کا عندیہ دیدیا

سلمان خان نے فلم نگری چھوڑنے کا عندیہ دیدیا
 سلمان خان نے فلم نگری چھوڑنے کا عندیہ دیدیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ممبئی(نیٹ نیوز)سلمان خان کو باکس آفس کا سلطان کہاجاتا ہے ان کی فلمیں کروڑوں کا بزنس کرتی ہیں لیکن اب حال ہی میں عید پر ریلیز ہونے والی فلم ٹیوب لائٹ باکس آفس پر بری طرح فلاپ ہوگئی ہے اور اس وجہ سے انہوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اگر ایک یا دو اور فلمیں فلاپ ہو گئیں تو میں فلم نگری کا چھوڑ دوں گا۔ٹیوب لائٹ کی وجہ سے ڈسٹری بیوٹرز کو 75 کروڑ کا نقصان ہوا ہے جس کا سلو میاں نے ازالہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ بالی وڈ اسٹار نے ایک انٹرویو میں فلم ٹیوب لائٹ کی ناکامی پر پہلی بار لب کشائی کرتے ہوئے کہا کہ جس دن مزید میری ایک یا 2 فلمیں نہیں چلیں گی اس دن سمجھوں گا کہ میری اور مداحوں کی سوچ مختلف ہے یا پھر فلم نگری میں میرا وقت پورا ہوگیا ہے۔
جس کے بعد پھر کچھ اور کروں گا اور ہمیشہ کے لیے اداکاری چھوڑ دوں گا۔

مزید :

کلچر -