خورشید شاہ اور قائم علی شاہ کی اہم بیٹھک، پاناما سمیت ملکی سیاسی صورتحال پر غور

16 جولائی 2017 (11:34)

خیرپور (ڈیلی پاکستان آن لائن) اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ سے سابق وزیراعلیٰ سندھ قائم علی شاہ نے ملاقات کی جس میں جے آئی ٹی رپورٹ کے بعد کی ملکی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیااور آئندہ کے حوالے سے حکمت عملی پر غور کیا گیا۔اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ کا کہناتھا ن لیگ سازش کا الزام تو لگاتی ہے لیکن ان کے پاس کوئی ثبوت نہیں ان کا کہنا تھا پاناما کے معاملے پر پیپلزپارٹی کا موقف واضح ہے نواز شریف کو فوری طورپرمستعفی ہو جانا چاہئے ۔

مزیدخبریں