جنوبی کوریاکا روسی جنگی جہازوں کے اپنے ہوائی سرحد میں داخلے پر اعتراض

جنوبی کوریاکا روسی جنگی جہازوں کے اپنے ہوائی سرحد میں داخلے پر اعتراض
جنوبی کوریاکا روسی جنگی جہازوں کے اپنے ہوائی سرحد میں داخلے پر اعتراض

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

سیؤل(آن لائن ) جنوبی کوریانے روسی جنگی جہازوں کے اپنے ہوائی سرحد میں داخلے پر اعتراض کا اظہار کیا ہے۔ 
غیر ملکی میڈیا کے مطابق جنوبی کوریا نے سیؤل میں روسی سفارتخانے کے ایک افسر کوکوریائی دفتر خارجہ طلب کرکے اپنے ہوائی سرحد میں 2روسی فوجی جہازوں کے داخلے پر اعتراض کیا۔انھوں نے کہا کہاس طرح کے واقعات دوبارہ نہیں ہونے چاہئیں۔جنوبی کوریا نے کہا تھا کہ2روسی بمبار جہازوں نے 4بار اس کی سرحد میں دخل اندازی کی۔روسی جہازوں کے اس کے ہوائی سرحد میں دخل اندازی کے مقصد کا پتہ لگانے کے لیے جنوبی کوریا نے بھی اپنے فوجی جہاز بھیجے۔