”احتساب عمل کا دائرہ کار وسیع ہو رہا ہے ،جو ابھی تالیاں بجا رہے ہیں وہ سیاسی قائدین بھی آنے والے دنوں میں چیخیں ماریں گے “ مذہبی جماعت کے سربراہ نے بڑا دعویٰ کردیا

”احتساب عمل کا دائرہ کار وسیع ہو رہا ہے ،جو ابھی تالیاں بجا رہے ہیں وہ سیاسی ...
”احتساب عمل کا دائرہ کار وسیع ہو رہا ہے ،جو ابھی تالیاں بجا رہے ہیں وہ سیاسی قائدین بھی آنے والے دنوں میں چیخیں ماریں گے “ مذہبی جماعت کے سربراہ نے بڑا دعویٰ کردیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن ) سنی تحریک کے سربراہ ثروت اعجاز قادری نے کہا ہے کہ احتساب کے عمل کا دائرہ کار اب تیزی سے وسیع ہورہا ہے، آنے والے دنوں میں ان سیاسی قائدین کے بھی چیخیں نکلیں گی جو آج تالیاں بجا رہے ہیں ، ہم نے اپنے منشور میں عدل، تعلیم اور امن و امان کو فوکس کیا ہے، ملک کو بحرانوں سے نکالنے کے لئے انقلابی ور معاشی سوچ کے ضرورت ہے۔
ان خیالات کا اظہار انہوں نے جمعرات کو کراچی پریس کلب کے پروگرام میٹ دی پریس سے خطاب کرتے ہوئے کیا، ثروت اعجاز قادری نے کہا کہ 2018کے بہت عجیب و غریب الیکشن ہیں ان کا رزلٹ بھی عجیب و غریب ہوگا، عوام میں اب بہت شعور آگیا ہے،انہوں نے کہا کہ پاکستان کا اس وقت سب سے بڑا مسئلہ پانی کا ہے، پاکستان میں تبدیلیاں آرہی ہیں اب ہم ایک قوم بن رہے ہیں یہی وجہ ہے کہ پاکستان مخالف لوگوں کو یہ بات پسند نہیں آرہی ہے، انہوں نے کہا کہ میں حلقہ این اے 253 سے الیکشن لڑ رہا ہوں، انھوں نے کہا کہ ہم نے اپنے منشور میں عدل،تعلیم اور امن و امان کو فوکس کیا ہے۔

مزید :

قومی -