دہشتگردی کے خلاف پاکستانی کوششوں کی مکمل حمایت کرتے ہیں:چین 

دہشتگردی کے خلاف پاکستانی کوششوں کی مکمل حمایت کرتے ہیں:چین 
دہشتگردی کے خلاف پاکستانی کوششوں کی مکمل حمایت کرتے ہیں:چین 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

بیجنگ(آن لائن) چین نے مستونگ میں خودکش دھماکے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ دہشتگردی کے خلاف پاکستانی کوششوں کی مکمل حمایت کرتے ہیں ۔
غیرملکی میڈیا کے مطابق ترجمان چینی محکمہ خارجہ ہوا چن ینگ نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ چینی حکومت اور عوام کو اس میں قیمتی انسانی جانوں کے نقصان پر گہرا صدمہ اوردکھ ہوا ہے ہم اس کی شدید مذمت کرتے ہیں اور متاثرہ خاندانوں کیسا تھ دلی افسوس کا اظہار کرتے ہیں ہماری ہمدردیاں اس حادثے میں زخمی ہونے والوں اور متاثرہ خاندانوں کے ساتھ ہیں ۔انہوں نے کہا کہ چین پاکستان میں ہر قسم کی دہشتگردی کی مخالفت کرتا ہے،پاکستانی حکومت اور عوام کی دہشتگردی کیخلاف کی جانے والی کوششوں اور پاکستان کے قومی استحکام ،سلامتی اور عوام کے جان ومال کے تحفظ کی مکمل حمایت کرتے ہیں۔