عمران خان لوگوں کوبیوقوف بنانے کی کوشش کرتے ہیں:سعد رفیق

Jul 16, 2018 | 12:35 AM

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما سعد رفیق نے کہا ہے کہ بہروپیے الیکشن کے بعد نہیں آئیں گے، عمران خان لوگوں کوبیوقوف بنانےکی کوشش کرتے ہیں۔

دنیا نیو ز کے مطابق سعد رفیق نے کہا ہے کہ ووٹ مانگنے کے لیے گلی،گلی جارہے ہیں، عمران خان کواپنے حلقے کاپتہ ہی نہیں ہے ،مسلم لیگ ننے 5سالوں میں ریکارڈ ترقیاتی کام کروائے ہیں ۔اپنے کام کی بنیاد پر لوگوں کے پاس جا رہے ہیں۔ بہروپیے الیکشن کے بعد نہیں آئیں گے، عمران خان لوگوں کوبیوقوف بنانےکی کوشش کرتے ہیں۔

مزیدخبریں