مخالفین الزام تراشی، جھوٹے پراپیگنڈہ کا سہارا لے رہے ہیں: سعید منیس

مخالفین الزام تراشی، جھوٹے پراپیگنڈہ کا سہارا لے رہے ہیں: سعید منیس

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


میلسی(نمائندہ پاکستان)مسلم لیگ (ن) کے امیدوار قومی اسمبلی این اے(بقیہ نمبر46صفحہ12پر )

165سعید احمد خان منیس نے کہا ہے کہ ہمارے سیاسی مخالفین جھوٹے پروپیگنڈے کا سہارا لیکر الیکشن پر اثر انداز ہونے کی کوششوں میں مصروف ہیں ایک کروڑ نوکریوں کا اعلان کرنے والوں نے یہ وضاحت نہیں کی کہ وہ یہ نوکریاں کہاں سے پیدا کریں گے مسلم لیگ (ن) نے اپنی پالیسیوں کی بدولت پاکستان کو ترقی کی راہ پر گامزن کیا جس سے ملک میں دہشتگردی ختم ہوئی ، کراچی کا امن بحال ہوا ، 2013 ء میں 18سے 20گھنٹے تک ہونے والی لوڈ شیڈنگ کا خاتمہ کیا ابتر معاشی صورتحال کو قابو کر کے ملک میں ترقی کا جال بچھایا ، ملک کے سنگین مسائل حل کرنا ہی سابق وزیر اعظم میاں نواز شریف کا قصور تھا جس کی انہیں سزادی جا رہی ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے میلسی کے محلہ ہری پورہ میں راؤ صابر علی موج ، راؤ وقار وکی کے زیر اہتمام ایک بڑے انتخابی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع پر مسلم لیگ (ن) کے نامزد امیدوار صوبائی اسمبلی اظہر احمد خان یوسفزئی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ میلسی کے شہریوں کی محبتوں کا ہمیشہ مقروض رہوں گا آپ نے بے شمار کامیابیاں دلوائیں اور ہم نے بھی میلسی کے مسائل کے حل کو ہمیشہ اہمیت دی سوئی گیس جیسا میگا پراجیکٹ میرے دور میں منظور ہوا میلسی کے 575نوجوانوں کو اپنے دور میں مفت سرکاری ملازمتیں فراہم کیں اور میلسی کی ترقی کیلئے حکومت کا حصہ بنا اگر ٹائم پاس کرنا ہوتا تو میں بھی اپوزیشن میں بیٹھ کر وقت گزاری کر سکتا تھا انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) کا جوڈیشل ٹرائل کیا جا رہا ہے نواز شریف کا قصور یہ ہے کہ انہوں نے ملک سے اندھیرے ختم کیئے ، کسانوں کو سستی کھاد اور ٹیوب ویل کیلئے سستی بجلی فراہم کی اس موقع پر انجمن تاجران کے صدر شیخ محمد سلیم، چوہدری فیصل نسیم، چوہدری عیش محمد، محمد وقار عرف وکی نے بھی خطاب کیا جبکہ اطہر خان خاکوانی، جنید علی خان، ملک شوکت حسین ملتانی، راؤ محمد یونس، راؤ محمد اقبال، چوہدری جعفر حسین، خالد رسول ملک، محمد الطاف عرف بھٹو، محمد یامین مینا، راؤ امتیاز، امجد انصاری، راؤ تنویر بالی، حاجی محمد جمیل، جاوید خان، شیخ محبوب الہٰی، راؤ محمد عامر ، راؤ قمر الزمان، راؤ عدنان، شیخ صابر علی سمیت دیگر موجود تھے جلسہ میں عوام کی بڑی تعداد نے شرکت کی ۔
سعید منیس