چمن،اے این پی کے امیدوار کے مہمان خانے میں فائرنگ،امیدوار داﺅد اچکزئی زخمی

چمن،اے این پی کے امیدوار کے مہمان خانے میں فائرنگ،امیدوار داﺅد اچکزئی زخمی
چمن،اے این پی کے امیدوار کے مہمان خانے میں فائرنگ،امیدوار داﺅد اچکزئی زخمی

  

چمن(ڈیلی پاکستان آن لائن)بلوچستان کے ضلع چمن میں عوامی نیشنل پارٹی (اے این پی) کے امیدوار اور سابق صوبائی وزیر انجینئر زمرک اچکزئی کے مہمان خانے پر فائرنگ کے نتیجے میں پارٹی کے مرکزی نائب صدر اور سابق سینٹر داؤد اچکزئی زخمی ہوگئے۔

لیویز حکام کے مطابق فائرنگ کا واقعہ قلعہ عبداللہ کے علاقے پیر علیزئی میں پیش آیا، جس کے نتیجے میں زخمی ہونے والے سابق سینیٹر کو طبی امداد کےلئے کوئٹہ کے ہسپتال منتقل کردیا گیا۔

فائرنگ کے بعد ملزمان جائے وقوع سے فرار ہوگئے۔دوسری جانب پولیس نے علاقے کی ناکہ بندی کرکے سرچ آپریشن کا آغاز کردیا۔

واضح رہے کہ انجینئر زمرک اچکزئی پی بی 21 سے عوامی نیشنل پارٹی کے امیدوار ہیں۔

مزید : اہم خبریں /قومی /الیکشن /سیاست /علاقائی /بلوچستان /چمن