A PHP Error was encountered

Severity: Notice

Message: Undefined offset: 0

Filename: frontend_ver3/Sanitization.php

Line Number: 1246

Error

A PHP Error was encountered

Severity: Notice

Message: Undefined offset: 2

Filename: frontend_ver3/Sanitization.php

Line Number: 1246

مسافر بس اور ٹرالر میں تصادم ، 17 افراد ہلاک، 13 زخمی

مسافر بس اور ٹرالر میں تصادم ، 17 افراد ہلاک، 13 زخمی

Jul 16, 2018 | 09:33:AM

حیدرآباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) ضلع مٹیاری کے قریب قومی شاہراہ پر مسافر بس اور ٹرالر میں تصادم ہوا جس میں 17 افراد ہلاک جبکہ 13 زخمی ہوگئے۔

تفصیلات کے مطابق سکرنڈ سے حیدرآباد جانے والی باراتیوں سے بھری بس کا ٹائر پنکچر ہونے پر اسے سڑک کنارے کھڑا کرکے ٹائر بدلا جارہا تھا کہ ایک تیز رفتار ٹرالر نے بس کو ٹکر ماردی۔واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس اور ریسکیو ادارے فوری طور پر جائے وقوع پر پہنچ گئے.

ایس ایس پی مٹیاری زاہد حسین شاہ کے مطابق حادثے کے نتیجے میں 17 افراد جاں بحق اور 13 زخمی ہوگئے۔ جاں بحق افراد میں 5 خواتین اور 2 بچے بھی شامل ہیں جبکہ حادثہ مٹیاری اور بھٹ شاہ کے درمیان قومی شاہراہ پر پیش آیا۔پولیس کا مزید کہنا تھا کہ زخمیوں کو بھٹ شاہ اور ہالا کے ہسپتال منتقل کر دیا گیا جبکہ دوسری جانب لاشوں کو پوسٹ مارٹم کے بعد ایدھی سرد خانے منتقل کردیا گیا۔

مزیدخبریں