2 بچیوں کی بازیابی کیلئے درخواست:عدالت کا سیکریٹری داخلہ کو لاپتہ لڑکیوں سے متعلق کمیٹی بنانے کا حکم

2 بچیوں کی بازیابی کیلئے درخواست:عدالت کا سیکریٹری داخلہ کو لاپتہ لڑکیوں سے ...
2 بچیوں کی بازیابی کیلئے درخواست:عدالت کا سیکریٹری داخلہ کو لاپتہ لڑکیوں سے متعلق کمیٹی بنانے کا حکم

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) 2 بچیوں کی بازیابی کیلئے درخواست کی سماعت پر اسلام آباد ہائیکورٹ نے سیکریٹری داخلہ کو لاپتہ لڑکیوں سے متعلق کمیٹی بنانے کا حکم دیتے ہوئے کیس کی سماعت آئندہ ہفتے تک ملتوی کردی۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس شوکت عزیز صدیقی نے 2 سال سے لاپتہ سمعیہ اور ادیبہ کی بازیابی کیلئے دائر درخواست پر سماعت کی۔اس موقع پر ایس پی سی آئی اے شیخ زبیر،ڈی ایس پی لیگل اظہرشاہ اور ڈی ایس پی سی آئی اے اسلام آبادہائیکورٹ میں پیش ہوئے ۔جسٹس شوکت عزیزصدیقی نے ریمارکس دیئے کہ پولیس بچیوں کوبازیاب کرانے میں تاحال ناکام ہے جس پر سیکریٹری داخلہ کا کہنا تھا کہ ایف آئی اے اورپولیس کی مشترکہ ٹیم بنادیتے ہیں۔ اسلام آباد ہائیکورٹ نے سیکریٹری داخلہ کو لاپتہ لڑکیوں سے متعلق کمیٹی بنانے کا حکم دیتے ہوئے ریمارکس دیئے کہ کمیٹی بناکرکام شروع کردیں۔ عدالت نے کیس کی سماعت آئندہ ہفتے تک ملتوی کردی۔