نوازشریف کی ابوظہبی میں غیر ملکیوں سے ملاقات کی خبریں بے بنیاد ہیں،عینی شاہدین
ابوظہبی( ویب ڈیسک) سابق وزیراعظم نوا ز شریف کے ابوظبہی میں 8 گھنٹے قیام کے دوران متحدہ عرب امارات، ترکی کے کسی وفد یا کسی بھی غیر ملکی شخصیت سے ملاقات کی خبروں میں کوئی صداقت نہیں ہے۔
نوائے وقت نے عینی شاہدین کے حوالے سے بتایا کہ نواز شریف نے ایئرپورٹ لاﺅنج میں ایسی کوئی ملاقات نہیں کی۔