زینب کیس : مجرم عمران کی رحم کی اپیل خارج ، سرعام پھانسی دی جائے ، والدامین

16 جولائی 2018 (11:36)

قصور ( ویب ڈیسک) زینب قتل کیس سے متعلق زینب کے والد نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے مجرم عمران کی صدر پاکستان کو  کی گئی رحم کی اپیل خارج کر کے اسے سر عام جلد پھانسی دینے کا مطالبہ کیا ہے ، امین انصاری نے کہا سپریم کورٹ نے مجرم عمران کی اپیل خار ج کر دی اور اب اس نے صدر ممنون سے رحم کی اپیل کی ہے۔ انہوں نے اشتیاق چودھری ایڈووکیٹ کے ذریعے صدر پاکستان کو بھیجی جانے والی درخواست میں اپیل کی کہ مجرم کی رحم کی اپیل کو جلد خارج کیا جائے اور اسے سر عام پھانسی دی جائے تاکہ آئندہ کوئی درند صفت انسان ایسی جرت نہ کر سکے۔

مزیدخبریں