جیل میں بیٹھے نوازشریف کیلئے برطانیہ سے تشویشناک خبرآگئی، ایون فیلڈ ہاﺅس کے پڑوسیوں نے کیا کام کر دیا ؟ تہلکہ خیز دعویٰ منظرعام پر

جیل میں بیٹھے نوازشریف کیلئے برطانیہ سے تشویشناک خبرآگئی، ایون فیلڈ ہاﺅس کے ...
جیل میں بیٹھے نوازشریف کیلئے برطانیہ سے تشویشناک خبرآگئی، ایون فیلڈ ہاﺅس کے پڑوسیوں نے کیا کام کر دیا ؟ تہلکہ خیز دعویٰ منظرعام پر

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لندن (ڈیلی پاکستان آن لائن) نجی ٹی وی نے دعویٰ کیا ہے کہ ایون فیلڈ لندن کے باہر ہونے والے ہنگاموں کے باعث پڑوسی تنگ آچکے ہیں اور انہوں نے شریف خاندان کی علاقہ بدری کیلئے عدالت سے رجوع کرلیا ہے۔
نجی ٹی وی 92 نیوز نے دعویٰ کیا ہے کہ لندن کی عدالت میں شریف خاندان کے ایون فیلڈ ہاﺅس کے پڑوسیوں نے درخواست دائر کی ہے جس میں موقف اپنایا گیا ہے کہ ایون فیلڈ ہاﺅس میں پاکستانی سزا یافتہ فیملی رہ رہی ہے جس پر پاکستانی عدالتوں نے کرپشن اور منی لانڈرنگ کا جرم عائد کیا ہے، ایون فیلڈ ہاﺅس کے پاس سے گزرنے والے لوگ رات کو چور چور کی آوازیں کستے ہیں ۔ درخواست گزار نے استدعا کی ہے کہ مجرم خاندان کو نکالا جائے تاکہ وہ رات کو پرسکون نیند سوسکیں۔
خیال رہے کہ جب سے ایون فیلڈ ریفرنس کا فیصلہ آیا ہے اس کے بعد سے شریف خاندان کی رہائش گاہ کے باہر بھرپور احتجاج دیکھنے میں آرہا ہے۔ پی ٹی آئی کارکنوں اور پاکستانی کمیونٹی کی جانب سے ایون فیلڈ ہاﺅس کے باہر کئی بار ہنگامہ آرائی کی گئی ہے جبکہ لیگی کارکن بھی اپنے قائدین کے حق میں نعرے بازی کرتے پائے گئے ہیں۔ جس دن نوا زشریف اور مریم نواز پاکستان کیلئے روانہ ہوئے اس سے کچھ دیر بعد ہی مریم نواز کے صاحبزادے جنید صفدر اور حسین نواز کے بیٹے ذکریا حسین کی ایک شخص سے لڑائی بھی ہوگئی تھی جس پر دونوں کو گرفتار کرلیا گیا تھا۔